تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Friday, January 31, 2014

٭ اللہ سب سے پہلے عمرؓ سے مصافحہ کرے گا

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=254802058020173&set=a.120607564772957.25462.120299144803799&type=1&permPage=1
اللہ سب سے پہلے عمر رضی اللہ عنہ سے مصافحہ  کرے گا
ابن ماجہ اور حاکم نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: الحق (اللہ) سب سے پہلے(قیامت کے دن) عمر سے مصافحہ کرے گا اور سب سے پہلے عمر پر سلام کرے گا اور سب سے پہلے عمر کا ہاتھ پکڑ کر انہیں جنت  میں داخل کرے گا۔ (تاریخ الخلفاء للسیوطی : ص 117)
سخت ضعیف : 
٭ابن ماجہ والی سند کا ایک راوی داود بن عطاء ہے جس کے بارے میں حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: " ضعیف " (تقریب التھذیب: 1801) امام بخاری فرماتے ہیں : "منکر الحدیث" (کتاب الضعفاء: 110) احمد بن ابی بکر البوصیری فرماتے ہیں کہ : "اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔"
اس روایت کے بارے میں حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں : "یہ حدیث سخت منکر ہے بلکہ میرے نزدیک اس کا موضوع ہونا بعید از امکان نہیں ہے۔" (جامع المسانید 72/1 ح 41 و شرح سنن ابن ماجہ للسندھی 52/1)
٭ مستدرک الحاکم والی سند ضعیف ہے۔ اس کے راوی فضل بن جبیر الوراق کی توثیق نامعلوم ہے۔ حافظ العقیلی نے اسے کتاب الضعفاء  میں ذکر کیا ہے۔ (444/3 ت 1492)
٭ الکامل لابن عدی و تاریخ دمشق لابن عساکر و العلل المتناھیۃ لابن الجوزی میں اس کا ایک موضوع (من گھڑت ) شاھد (تائید کرنے والی روایت) بھی ہے اس روایت میں قاضی وھب بن وھب ابو البختری کذاب ہے اور محمد بن ابی حمید الانصاری ضعیف ہے۔ شیخ الالبانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو "منکر جداً" قرار دیا ہے۔ السلسلۃ الضعیفۃ 506/5 ح 2485